ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

ماہرین فلکیات کے مطابق 27 مئی کو ذوالحج کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں، کیونکہ اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے کے قریب ہوگی۔ اس عمر کا چاند عام آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی لیے غالب امکان ہے کہ 28 مئی کو ذوالحج کا آغاز نہ ہو سکے۔

تاہم، 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے اس کے نظر آنے کے امکانات خاصے بڑھ جائیں گے۔ اگر یہ اندازہ درست ثابت ہوتا ہے تو یکم ذوالحج بدھ 29 مئی کو ہوگی اور عیدالاضحی ہفتہ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ذوالحج کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے صرف سرکاری اداروں اور مذہبی حکام کی تصدیق شدہ اطلاعات پر بھروسہ کریں، تاکہ عید اور دیگر اسلامی مہینوں کی تاریخوں کے حوالے سے درست معلومات حاصل ہو سکیں۔

Also Check

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *