نادرا کی جانب سے بڑی سہولت — شہریوں کو آفس جانے کی ضرورت نہیں!

اسلام آباد: نادرا نے والدین کے لیے ایک بڑی آسانی متعارف کرائی ہے۔ اب 18 سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) گھر بیٹھے آن لائن بنایا جا سکتا ہے، دفاتر کے چکر لگانے اور لائنوں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔

نادرا نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اب ب فارم بنانے کے لیے صرف “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ اس ایپ کے ذریعے آپ آسانی سے بچے کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور فارم مکمل ہونے پر موبائل سے ہی ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

کیسے اپلائی کریں؟

  • پاک آئی ڈی ایپ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ اِن کریں۔
  • “درخواست دیں” پر جائیں، “شناختی دستاویز کا اجرا” منتخب کریں۔
  • “چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” کا انتخاب کریں۔
  • والد یا والدہ کا شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
  • بچے کی تصویر اپ لوڈ کریں اور معلومات درج کریں۔
  • ضروری کاغذات جمع کریں اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں۔
  • آخر میں فارم جمع کروائیں۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ اس عمل کے لیے کسی ڈیڈ لائن کا اعلان نہیں کیا گیا، یعنی آپ جب چاہیں، اپلائی کر سکتے ہیں۔

فیس کتنی ہے؟

  • بچوں کے ب فارم کی معمولی فیس صرف 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
  • جلدی بنوانے کے لیے ایگزیکٹو سروس کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ نادرا کی طرف سے ایک بہترین قدم ہے جو شہریوں کا وقت اور محنت دونوں بچاتا ہے، خاص طور پر ان والدین کے لیے جو اپنے بچوں کا اسکول داخلہ، پاسپورٹ یا سفر کے لیے ب فارم بنوانا چاہتے ہیں۔

Also Check

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *